خواب نمبر:10پاکستان مشکلات کی دلدل میں اور امید کی کرن

03 November 2018

13 مئی 2018

اس خواب میں دیکھتا ہوں  کہ پاکستان میں ہر طرف  افرا تفری پھیل چکی ہوتی ہےاور لوگوں میں خوف ہوتا ہے۔ پاکستان کے وسائل بھی ختم ہو چکے ہوتے ہیں اور فوج  بھی لڑنےکے قابل نہیں رہتی ۔  لوگ کہتے ہیں کہ پتا نہیں یہ ملک بچے گا بھی یا نہیں۔بھارت شر پسندی کی روِش اختیار کرتے ہوئےکبھی ایک جگہ پہ اور کبھی دوسری جگہ پہ محاذ کھول دیتا ہےاور بڑی تعداد میں لوگوں کومارتا ہے۔پاک فوج حرکت میں آتی ہے مگر اس کی  تعداد کم ہوتی ہے ،جسکی وجہ سے مکمل طور پر سر حدوں کا دفاع نہیں کر پاتی۔

ہر پاکستانی ملک کو اس حال میں دیکھ کر افسردہ ہوتا ہے۔ پھر بھارت ایک جگہ پر محاذ کھولتا ہے اور پاک فوج حرکت میں آتی ہے۔ میں پوری فوج  کے پاس  صرف دو ہیلی کاپٹرہی دیکھتا ہوں ۔ یہ دیکھ کر میں کہتا ہوں کہ یہ تو اُسی خواب کی تعبیر ہے جس میں پاک فوج کے پاس اسلحہ ختم ہو جاتا ہےاور صرف دو ہیلی کاپٹر اور آرمی چیف کے پاس اسلحہ رہ جاتا ہےاور دوسری طرف ایک بہت بڑی ٹینک نما مشین ہوتی ہے، جو تباہ نہیں ہو رہی ہوتی۔

اس موقع  پر لوگ  پاک فوج کو ملامت کرتے  ہیں کہ اگرفوج نے قاسم کے خوابوں کے مطابق منصوبہ بندی کی ہوتی توآج ہم پریہ وقت نہ آتا-پھر لوگ مجھے کہتے ہیں کہ قاسم تم ہی کچھ کرو اور ہمیں اس مصیبت سے نکالو۔ میں حالات کو دیکھ کر کہتا ہوں کہ اب تو بہت دیر ہو چکی ہے۔ میں اکیلا یہ سب کیسے ٹھیک کر پاؤں گا؟  میں لوگوں کی باتو ں کو نظر انداز کر دیتا ہوں اور لوگ بیچارے مایوس ہو کر رہ جاتے ہیں، کیونکہ  انھیں اس مصیبت سے نکلنے کی کوئی امید نظر نہیں آرہی ہوتی۔

پھر بھارت ایک جگہ پہ بہت بڑا محاذ کھول کرلوگوں کا بہت بڑی تعداد میں قتلِ عام شروع کر دیتا ہے۔ یہاں تک کہ  امریکہ کے صدر کوبھارت  سے  کہنا پڑتا ہے کہ یہ قتلِ عام  بند کرو ۔ تمہیں صرف پاکستا ن کو کنٹرول کرنے کا حکم ملا تھا،لوگوں کو مارنے کا نہیں، جس پر بھارت رک جاتا ہے۔

یہ دیکھ کر مجھے بہت افسوس ہوتا ہے کہ ہم پہ یہ وقت آیااورباقی لوگوں کو بھی بہت رنج ہوتا ہے ۔ لوگ ایک بار پھر اصرار کرتے ہیں کہ قاسم! اس کا کچھ کرو۔ آرمی چیف بھی کہتے ہیں کہ  قاسم !  ہمیں آپ کی بات ہر حال میں سُن لینی چاہیے تھی  اور پاکستا ن  کو بچانے کے لئے منصوبہ بندی کرنی چاہیے تھی، براہِ مہربانی! آپ  ہمارے  ساتھ تعاون کریں اور کچھ کریں۔

میں کہتا ہوں کہ اللہ کی مدد کے بغیر تو میں کچھ نہیں کر سکوں گا۔ پھر یہاں مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ میں جو کہوں گا تو ا اللہ اپنی مدد اور رحمت سے ویسا ہی  کر دے گا۔ پھر میں اللہ کا نام لیتا ہوں اور کہتا ہوں ابھی تو انہوں نے اللہ کی فوج  دیکھی ہی نہیں۔  میں آواز دیتا ہوں تو بہت سے جنگی جہاز ، مشینیں اور ٹینک اللہﷻ کی قدرت سے نکلنا شروع ہوجاتے ہیں۔  بھارت اس فوج کو دیکھ کر ہکا بکا رہ جاتا ہے۔ میں کہتا ہوں،  کہ اب ہم اللہکیمددسے ترقّی  کریں گے  اور ہر طرح کے اندھیرے ختم کریں گے اور ہمیں روکنے والا کوئی بھی نہیں ہو گا۔

Related Dream Videos

Tags: Qasim Qasim dreams


© 2021 - QasimDreams