خواب نمبر19: خوابوں کے سچا ہونے کی پہلی نشانی

03 November 2018

6 جون 2017

میں اِس خواب  ایک بہت بڑی عمارت کے اندر موجود ایک ہال میں کچھ لوگوں کو اپنے خواب بتا رہا ہوتا ہوں کہ مستقبل میں ایسے واقعات پیش آئیں گے اور مسلمانوں پر ایک بہت برُا وقت آنے والا ہے۔ عنقریب اسلام کو ختم کرنے کی کوشش  کی جائے گی، مگر اللہﷻ مسلمانوں کی مدد کرے گا اور اسلام پوری دنیا میں پھیل جائے گا۔

یہ سن کر ایک شخص مجھ سے پوچھتا ہے کہ قاسم! تمھارے خواب کب سچے ہوں گے؟ تو میں خاموش ہو جاتا ہوں اور دل میں کہتا ہوں کہ صرف اللہﷻ ہی بہتر جانتا ہے  کہ یہ خواب کب سچے ہوں گے؟  میں تو صرف اپنے خوابوں سے اندازہ ہی لگا سکتا ہوں۔ پھر ایک دوسرا شخص مجھ سے پوچھتا ہے کہ تمہارے خوابوں کے سچا ہونے کی کیا نشانیاں ہیں؟ ہم کیسے تمہارا یقین کر لیں؟  مستقبل میں کیا واقعات رُونما ہوں گے جن سے یہ پتا چلے کہ تمھارے خواب سچے ہیں۔  وہ لوگ مجھ سے طرح طرح کے سوالات پوچھتے ہیں مگر میرے پاس کہنے کے لیے کچھ نہیں ہوتا اور میں وہاں سے چل پڑ تا ہوں۔

پھر ایک شخص (جو میرے خوابوں پہ یقین کرتا ہے) کہتا ہے کہ قاسم کے خواب سچے ہیں اور میں اِس پہ تحقیق  کروں گا اور  پتا لگانے کی کوشش کروں گا کہ یہ خواب کب سچے ہوں گے اور پہلے کون سے واقعات رُونما ہوں گے۔  پھر وہ شخص وہاں سے اٹھ کر ایک طرف جاتا ہے اور ایک لائبریری  نما کمرے میں داخل ہوتا ہے۔ وہاں ایک کتاب پڑی ہوتی ہے جس کے اوپر ایک کاغذ پڑا ہوتا ہے۔   وہ اس کاغذ کو کھولتا ہے تو اِس میں یہ تحریر درج ہوتی ہے۔

" قاسم کے خوابوں کے پورا ہونے پہلی نشانی یہ ہے کہ پاکستان کو تورا بورا بنانے کی کوشش کی جائے گی "

Related Dream Videos

Tags: Qasim Qasim dreams


© 2021 - QasimDreams