خواب نمبر4: پاکستان کے مستقبل سے متعلق بشارتیں

03 November 2018

میں ایسے بہت سے خواب دیکھ چکا ہوں جن میں پاکستان کی ترقی اور اسلام و امّت مسلمہ کی دوبارہ سربلندی کے بارے میں بتایا گیا ہے۔ اگر میں اِن خوابوں کو اکھٹا کروں تو کچھ اِس طرح کا منظر بنتا ہے۔

عنقریب میرے خوابوں کی خبر اللہﷻ کی مدد سے پوری دنیا میں پھیل جاتی ہے۔  اِسی دوران  حضرت محمدﷺ بھی پاکستان کے آرمی چیف کو میرے خوابوں کے بارے میں گواہی بھی دیتے ہیں کہ ’’قاسم نے اپنے خوابوں کے معاملے میں جھوٹ نہیں بول رہا۔ اِس کے خواب سچے ہیں اور اللہ کی طرف سے ہیں‘‘۔اِس کے بعد پاکستان کی فوج اور پاکستان کی عوام میرے خوابوں  پر بہت زیادہ یقین کرتے ہیں اور اسلام  اور پاکستان کو بچانے کے لیے جرأت مندانہ اقدامات کرتے ہیں۔ پھر پاکستان سے محبت کرنے والے لوگ پاکستان پہ حکومت کرتے ہیں ۔سب سے پہلے حکومتی سطح پر پاکستان کو ہر طرح کے شرک سے پاک  کیا  جاتا ہے۔ فرقہ بندی  ختم  کر دی جاتی ہے۔ پاکستان کے مسلمان ایک قوم بن جاتے ہیں ۔ ایک ہی دن عید ہوتی ہے اور ایک ہی وقت پہ اَذان ہوتی ہے ۔ پاکستان سے سود کو ختم کرکے ایک ایسا بینکاری نظام نافذ کیا  جاتا ہے  جو سود سے پاک ہوتا ہے۔ ہر طرح کی  دہشتگردی اور ظلم کو ختم کر دیا جاتا ہے۔ اور ایسا عدل اور انصاف پر مبنی نظام  قائم کیا جاتا ہے کہ باقی دنیا کے لوگ بھی حیران رہ جاتے ہیں ۔ ایک ایسا نظامِ حکومت بنایا جاتا ہے کہ عام لوگ بھی پاکستان کے وزیراعظم، آرمی چیف اور باقی اداروں کے سربراہان سے سوال پوچھ سکتے ہیں اور وہ اُن کو جواب دینے کے پابند  ہوتے ہیں ۔

پاکستان کے دشمن ممالک جب پاکستان کو ترقی کرتا دیکھتے ہیں تو وہ معاشی طورپہ پاکستان کو ختم کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور پاکستان کے ذِمّہ جو قرض واجب الادا ہوتا ہے،  وہ واپس مانگ لیتے ہیں  اور کہتے ہیں جب پاکستان قرض کی رقم واپس نہیں کر سکے گا تو ہم پاکستان سے اپنی شرائط منوائیں گے اور اِس کو پِھر سے اپنا غلام بنا لیں گے۔مگر اللہﷻ پاکستان کی مدد کرتا ہے اورغیب سے ہمیں خزانے دیتا ہے۔ اِن خزانوں سے ہم پاکستان کا سارا قرض اُتار دیتے ہیں۔

پاکستان اللہﷻ کی رحمت سے اپنے پاؤں پہ کھڑا ہو جاتا ہے۔ پاکستان میں ہر طرف امن ہوتا ہے اورخوشحالی ہوتی ہے۔ اللہ کی رحمتیں اور برکتیں ہوتی ہیں۔ اللہﷻ پاکستان سے ناپاکی اور بیہودگی کو ختم کر دیتا ہے۔ بہت سے غیرمسلم بھی پاکستان آ کر رہنا شروع کردیتے ہیں۔ ہم سب کو یکساں حُقوق دیتے ہیں اورکسی میں کوئی فرق نہیں کرتے۔ پاکستان دنیا کا  ایک امیر  ملک بن جاتا ہے۔
 
دیکھتے ہی دیکھتے ہم ہرمیدان میں اہل مغرب سے آگے نکل جاتے ہیں۔ ہم ہوائی جہاز ، بحری جہاز،  اور ہر قسم کی ٹیکنالوجی بشمول خلائی جہاز خود بناتے ہیں اور ہر چیز میں خود کفیل ہو جاتے ہیں۔ اور اللہﷻ کی مدد سے باقی دنیا سے آگے نکل جاتے ہیں۔ دنیا حیران ہوتی ہے کہ اتنے کم عرصے میں انھوں نے یہ سب کیسے کر لیا۔ یہ تو بڑے پسماندہ لوگ تھے۔ اور اگریہ یونہی آگے بڑھتے رہے تو ایک دن آئے گا یہ لوگ پوری دنیا پہ حکومت کریں گے 

پاکستان جب  تیزی سے ترقی کرنے لگتا ہے اور ملک میں امن اور خوشحالی پھیلنے لگتی ہے، تو یہ سب دیکھ کربھارت پاکستان کو ترقی کرنے سے روکنے کی کوشش کرتا ہے اور پاکستان پہ حملہ کرنے کی تیاری کرنے لگتا ہے۔ پاکستان کے لوگ اور پاکستانی فوج بھی اِس کےلیے تیار ہو جاتے ہیں۔ اللہﷻ اپنی مدد سے ہزاروں کی تعداد میں کالے رنگ کے طاقتور جنگی جہازبھیجتا ہے۔ بھارت اِن  جہازوں کو دیکھ کر خوفزدہ ہوجاتا ہے اور حیران ہوتا ہے کہ یہ جہاز پاکستان کے پاس کہاں سے آئے؟ باقی دنیا کے لوگ اور امریکہ کے فوجی انجینئر بھی حیران  و  پریشان ہو جاتے ہیں۔ ان جہازوں کو دیکھ کر  بھارت پیچھے ہٹ جاتا ہے اور اپنی فوجوں کو سرحدوں سے واپس بلا لیتا ہے۔ مگر پاکستان اِن  کالےجنگی جہازوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مشرق وسطی کی ایک مشہور جگہ پرحملہ کر کے اُسے آزاد کروا لیتا  ہے۔ اِس طرح اللہﷻ تدبیر کرتا ہے اور پاکستان کوخوب ترقی کرنے کا موقع مل جاتا ہے۔

دوسری طرف بھارت، اس کے اتحادی اور دہشتگرد گروہ پاکستان کے خلاف جنگ کی تیاری  شروع کر دیتے ہیں۔  ہم کشمیر پہ حملہ کر کے اُس کو آزاد کروا لیتے ہیں۔ اِس پہ امریکہ کہتا ہے  کہ ہم تیسری جنگ عظیم پاکستان میں جا کر لڑیں گے۔ اِن کالے جنگی جہازوں کو دیکھنے کے بعد پوری دنیا سے بہت سے مسلمان اسلام کی سر بلندی کے لیے اور غزوہ ہند میں شامل ہونےکے لیے  پاکستان آتے ہیں۔ پاکستان بھارت میں رہنے والے مسلمانوں كے حفاظت کے لیے بھی اقدامات کرتا ہے، تاکہ جنگ كے صورت میں وہ محفوظ رہیں۔ پوری دنیا دیکھتی ہے کہ مسلمان ایک بارپِھرمتحد ہو رہے ہیں۔ ہم اپنے جنگی جہاز اور دیگرٹیکنالوجی خود بناتے ہیں اور پاکستان اللہ کی رحمت سےخود کفیل ہو جاتا ہے۔ 

پِھر دنیا کی بدترین جنگ شروع ہو جاتی ہے۔ پاکستان کے دشمنوں کو یقین ہوتا ہے کہ وہ پاکستان کو ختم کر دیں گے۔ مگر اللہﷻ اپنے فضل سے پاکستان کی مدد کرتا ہے۔ اِس جنگ میں ہم عورتوں، بچوں، بزرگوں  اور نہتے انسانوں کو نہیں مارتے۔ پاکستان اللہﷻ کی مدد سے یہ جنگ جیت جاتا ہے۔ اِس جنگ میں اسی (۸۰) کروڑ لوگ مارے جاتے ہیں،  جن میں بہت بڑی تعداد دشمنوں کی ہوتی ہے۔ پِھر پاکستان کی حکومت عورتوں، بچوں اور دوسرے لوگوں کو پناہ دیتی ہے اور وہ سب بھی مسلمان ہو جاتے ہیں۔

یہ جنگ ہم اللہ کی مدد سے جیت جاتے ہیں اور ہمارے دشمنوں کو شکست ہو جاتی ہے۔ پِھر مشرق کے یہ مسلمان اللہﷻ کی مدد سے دنیا میں نکلتے ہیں اور اپنے کھوئے ہوئے علاقے  (مشرق وسطی،  ترکی وغیرہ )  واپس  حاصل کر لیتے ہیں اورکوئی بھی ہمیں روکنے والا نہیں ہوتا۔ پاکستان اللہﷻ کی مدد سے سپر پاور بن جاتا ہے اور پِھر ہم اللہﷻ کی مدد سے پوری دنیا میں حضرت محمدﷺ کا سچا اسلام پھیلاتے ہیں۔ پوری دنیا امن سے بھر جاتی ہے اور اسلام ایک بار پِھر پوری دنیا میں چھا جاتا ہے۔ سب لوگوں کو پتہ چل جاتا ہے کہ حضرت محمدﷺ کا اصل اسلام امن سے بھرا ہوا ہے۔ ہر طرف اللہ کی رحمتیں اور برکتیں ہوتی ہیں اور رزق ہی رزق ہوتا ہے اور کوئی غمگین یا فقیر نہیں رہتا۔ سب سے بڑھ کراللہﷻ کی خوشنودی ہوتی ہے۔ یہ امن کوئی  8یا10سال تک رہتا ہے اور پِھر دجال ظاہر ہو جاتا ہے۔ 

Related Dream Videos

Tags: Qasim Qasim dreams


© 2021 - QasimDreams