خواب نمبر5: تیسری جنگ عظیم اور غزوہ ہند

03 November 2018

3مارچ2017

اِس خواب میں دیکھتا ہوں کہ جب ترکی میں تباہی شروع ہو جاتی ہے تو اِس کے بعد اسرائیل بہت زیادہ فعال ہو جاتا ہے۔ اسرائیل فلسطین کے علاقے میں اپنی کاروائیاں تیز کر دیتا ہے اور دجال کے لیے محل بناتا ہے۔ مسلمان سوائے احتجاج کرنے کے کچھ نہیں کر پاتے۔ اسرائیل کچھ گروہوں کے ساتھ مل کر دہشت گردی کی کاروائیاں بھی شروع کر دیتا ہے۔ امریکہ اسرائیل کی ہر طرح سے مدد اور حمایت کرتا ہے ۔ روس کو جب پتہ چلتا ہے تو وہ بھی شام اور دوسرے علاقوں میں کچھ گروہوں کو اپنے ساتھ ملا کر کاروائیاں کرتا ہے اور اِس طرح مسلمان علاقوں پر قبضہ کرنے کی دوڑ شروع ہو جاتی ہے۔

پھر اچانک امریکہ مشرق وسطیٰ کی جنگ میں سرعام کود پڑتا ہے اور اسرائیل اور اپنے دیگراتحادیوں کے ساتھ مل کر روس کے حمایت یافتہ گروہوں کے خلاف لڑنا شروع کر دیتاہے۔ یہ دیکھ کر روس بھی اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر کھلم کھلا جنگ میں کود پڑتا ہے۔ اِس طرح تیسری جنگ عظیم کا آغاز ہو جاتا ہے اور میدان جنگ عرب ممالک بنتے ہیں۔ اِس جنگ کے نتیجے میں مشرق وسطیٰ میں بدترین تباہی شروع ہو جاتی ہے۔ روس، امریکہ اور اُن کے اتحادیوں کی اِس جنگ میں بہت بڑی تعداد میں مسلمان مرنا شروع ہو جاتے ہیں۔ یہ جنگ اتنی خطرناک اور شدید ہوتی ہے کہ کوئی اِس کو روکنے کی کوشش نہیں کرتا۔ یہ جنگ آہستہ آہستہ مصر، سوڈان، سعودی عرب، کویت، متحدہ عرب امارات اور پھر پورے مشرق وسطیٰ میں پھیل جاتی ہے۔ امریکہ اور روس    کے اتحادیوں کی تعداد میں بھی  اضافہ ہوتا چلا جاتا ہے۔ کچھ مسلمان ممالک بھی امریکہ اور روس کے ساتھ مل جاتے ہیں۔ دونوں عالمی طاقتوں کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ  علاقے حاصل کریں۔ وہ اپنے علاقوں پر قبضہ برقرار رکھتے ہوئے ایک دوسرے کے خلاف لڑتے ہیں۔

دوسری طرف پاکستان ترقی کرتا چلا جاتا  ہے اور مضبوط ہوجاتا ہے۔ چونکہ بھارت، امریکہ اور اسرائیل کا اتحادی ہوتا ہے، اِس لیے مشرق وسطیٰ کے ساتھ ساتھ امریکہ، اسرائیل اور اُن کے اتحادی سب مل کر پاکستان پہ حملہ کرتے ہیں اور اِسے تباہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ مگر اللہﷻ پاکستان کی کالے جنگی جہازوں سے مدد کرتا ہے۔ اِن  جہازوں کی تعداد تقریباً۳۰۰۰ہوتی ہے۔ پاکستان کے دشمنوں کی تعداد بہت زیادہ ہوتی ہے،مگر  اللہﷻ کی مدد سے پاکستان یہ جنگ جیت جاتا ہے اور  پورا  بھارت  پاکستان کےقبضے  میں آ جاتا ہے۔ بنگلہ دیش اور افغانستان بھی پاکستان میں شامل ہو جاتے ہیں۔ انڈونیشیا اور ملائیشیا بھی پاکستان کے ساتھ ہوتے ہیں اور پاکستان کے دشمنوں کو شکست ہو جاتی ہے۔

پِھر پاکستان اللہﷻ کی مدد سے مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ میں کود پڑتاہے اور دونوں عالمی طاقتوں کے خلاف لڑتا ہے۔ پاکستان اِن کالے جنگی جہازوں کی مدد سے ایسے حملہ کرتا ہے کہ کوئی بھی اِن کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔  دونوں عالمی طاقتوں کو شکست دینے کے بعد پاکستان اللہﷻ کی مدد سے سپر پاور بن جاتا ہے اور مشرق وسطیٰ، ترکی، مصر، سوڈان، لیبیا اور دیگر عرب ممالک کو واپس حاصل کرلیتا ہے۔ یہ سب علاقے پاکستان میں شامل ہو جاتے ہیں اور پِھر پاکستان اِن کی تعمیر نو کا کام شروع کر دیتا ہے اورحضرت  محمدﷺ کا سچا اسلام پھیلانا شروع کر دیتا ہے۔اِس کے بعد وہ تمام علاقے جہاں تیسری جنگ عظیم لڑی جاتی ہے، امن سے بھرنا شروع ہو جاتے ہیں۔

Related Dream Videos

Tags: Qasim Qasim dreams


© 2021 - QasimDreams